پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بلاول بیٹے کی طرح ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا،اسحاق ڈار

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی تنقید پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول میرے لیے بیٹے کی طرح ہے اس لیے اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے نیب قوانین میں کی گئی ترامیم ختم کرنے اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ 62 ون ایف بل پارلیمنٹ اور صدر کی منظوری کے بعد قانون بن چکا، اس قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ 5 سال ہے، اس قانون سے نواز شریف اور جہانگیر ترین سمیت دیگر افراد مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے، نواز شریف کی پاکستان آمد اور الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ان کی پاکستان آمد فقیدالمثال استقبال ہوگا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ن لیگ پر دبے الفاظ میں کی گئی تنقید پر اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول میرے لیے بیٹے کی طرح ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، پیپلز پارٹی کے ساتھ 17 ماہ تک اتفاق رائے سے فیصلے کیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہیں، مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013 والا پاکستان بنانے کی کوشش کریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…