پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح میں مزید تاخیر

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک چین اکنامک کوریڈور کے تحت چین کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح میں مزید تاخیر ہوگئی ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ نئے گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح رواں ماہ ہونا تھا تاہم اس میں ٹیکنیکل بنیادوں پر تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ کا ساز و سامان اور ٹیکنیکی آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے، بحری راستے سے چین سے گوادر آنے والا سامان رواں ماہ پہنچنے کی توقع ہے۔

خاقان مرتضیٰ کے مطابق چینی اتھارٹیز کی جانب سے گوادر ایئر پورٹ کے افتتاح کے لیے مارچ 2024 کا وقت دیا جا رہا ہے، نیا گوادر ایئر پورٹ فعال ہونے کے انتظامات کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ نیا گوادر ایئر پورٹ گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے اور اس کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے 300 ایکڑ زمین دی گئی۔ نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کی طرح گوادر ایئر پورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئر پورٹ ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…