پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کی واپسی ”معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ”گڈ بائے”، مریم نواز شریف

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آر گنائز ر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی واپسی کے اعلان پر کہاہے کہ ”معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ”گڈ بائے”،نواز شریف کو ”مائنس”کرنے والے خود ”مائنس”ہو چکے ہیں ،نوازشریف کے خلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی،نوازشریف واپس نہیں آرہا ہے پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آرہا ہے ،نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے خیبرپختون خوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ”گڈ بائے”۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے ،نواز شریف کو ”مائنس”کرنے والے خود ”مائنس”ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی انہیں سزا ملی۔ انہوںنے کہاکہ 2016 میں عوام سے ترقی ، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی ،نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی ۔ انہوںنے کہاکہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو، عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دْکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں پانچ سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی ،نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ،نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا ۔ انہوںنے کہاہ نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی گیس پٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے ، وعدہ ہے کہ خیبرپختون خوا کی محرومیوں کو دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے ۔ انہںنے کہاکہ دہشت گردی کے علاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے۔ اس موقع پر کارکنوں نے نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع کے نعرے لگائے ۔بعد ازاں مریم نواز کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ونگز کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلقہ تیاریوں پر غور کیا گیا ۔

شرکاء نے کہاکہ ہر تنظیم بڑھ چڑھ کر اپنے قائد کا واپسی پر استقبال کرے گی، نوازشریف اپنے لئے نہیں، وطن اور عوام کے لئے واپس آرہے ہیں۔ شرکاء نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کی خدمت کی اور سزا بھگتی، نوازشریف کو جب ہٹایا گیا، پاکستان اور عوام کو غربت اور معاشی تکلیف ملی۔شرکاء نے کہاکہ جموں وکشمیر سمیت پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف کرسکتا ہے، نوازشریف کو اقتدار سے ہٹانے پر بھارت کو 5 اگست2019 کرنے کی جرات ہوئی۔ شرکاء نے کہاکہ پاکستان کے قومی اور خارجہ مفادات کے تحفظ کے لئے وزیراعظم نوازشریف ضروری ہے، سارے ڈاکٹرائن فیل ہوگئے، صرف نوازشریف ڈاکٹرائن ہی کامیاب ہوا ہے، وقت نے ثابت کیا کہ معمار پاکستان صرف نوازشریف ہی ہے۔بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چار سال میں پاکستان کی معیشت، معاشرت اور مفادات کی بنیادیں ہلا دی گئیں ،نوازشریف نے قوم سے کئے ہر وعدے کو پورا کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اتحاد، مفاداور ترقی کا نام نوازشریف ہے،نوازشریف نے سیاسی انتقام کا سامنا کیا لیکن سیاسی انتقام کبھی نہیں لیا،وفاق پاکستان کے مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف کرسکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف ہی وہ واحد قائد ہے جس پر وفاق اور تما م اکائیوں کو اعتماد ہے،وزیراعظم نوازشریف ملک کے اندر ہی نہیں خطے اور دنیا میں بھی پاکستان کی نیک نامی اورترقی کی ضمانت ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ 21 اکتوبر کو پاکستان اپنے قائد کا تاریخی استقبال کرے گی ، عوام پورا مینڈیٹ نوازشریف کو دیں ، نوازشریف عوام کو ہمیشہ کی طرح پورا ریلیف دیں گے ۔ مریم نواز نے کہاکہ عوام مینڈیٹ سے سیاسی منظر نامہ بدل دیں، نوازشریف عوام کی تقدیر بدل دیں گے، الحمدللہ، ہمارے پاس قیادت بھی ہے، ایجنڈا بھی ہے، ٹیم بھی ہے اور اخلاص وعزم بھی ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…