پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سانحہ جڑانوالہ: متاثرہ بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرانے کا اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)کرسچن بزنس مین فیلو شپ نے سانحہ جڑانوالہ میں جن بچیوں کے جہیز کا سامان جل کر راکھ ہوا،یا پھر شرپسند عناصر نے لوٹ لیا تھا ان بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرانے کا اعلان کردیا۔کرسچن بزنس مین فیلو شپ کا ایک اجلاس سلیم شاکر کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں سینئر نائب صدر تیمور سندھو،سیکرٹری جنرل سہیل عالم،فنانس سیکرٹری کاشف سجن،کاشف نعمت چوہدری ایڈووکیٹ،گلوبل سہوترا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر دائودشریف سہوترا،اوورفلوئنگ مرسی فائونڈیشن کے سابق ڈائریکٹر وکٹر لعل،سماجی رہنما انعام الحق سلیم،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی ایگزیکٹو ممبر سلومی شارون اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ کنونیئرصائمہ سموئیل نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ مہینے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں شر پسند عناصرنے چرچ اور مکانات کو آگ لگا دی تھی جبکہ درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچیوں کے جہیز کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا،کرسچن بزنس مین فیلو شپ نے ان اداس اور مایوس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی اورسانحہ جڑانوالہ کی بیٹیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ مکمل جہیز کاسامان بطور گفٹ دیکر رخصت کیا جائے گا۔

کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکر کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادیوں کی پُر وقار اور دلکش تقریب میں کاروباری،شوبز انڈسٹری، سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات بطور مہمان شرکت کریں گی،تقریب میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں سمیت ایک ہزار کے قریب مہمان شرکت کریں گے جن کی تواضح پرتکلف کھانے سے کی جائے گی،اجتماعی شادیوں کی یہ تقریب سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ خاندانوں کو حقیقی خوشی دینے کی خوبصورت کاوش ثابت ہوگی۔گلوبل سہوترا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر دائودشریف سہوترا کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادیوں کا انتظام ہم سب ملکر کریں گے، جس کا بنیادی مقصد متاثرین جڑانوالہ کے زخموں پر مرہم رکھنا اور غم ذدہ خاندانوں کو خوشیاں فراہم کرنا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…