ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی 90دن میں انتخابات کرانے کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

datetime 14  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی 90دن میں انتخابات کرانے کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس کردی گئی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی 90دن میں الیکشن کرانے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،صدر مملکت کو آرٹیکل 248کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا،

درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا۔اس کے علاوہ درخواست میں آرٹیکل 184/3کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے بیر سٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں90روز میں انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ کالعدم قراردینیکی بھی استدعا تھی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…