جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کیلئے 2018ء کا الیکشن چوری کیا ،آج ڈالر ،مہنگائی کا ذمہ دار باجوہ ہے’کیپٹن (ر) صفدر

datetime 14  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے تو انتخابات 90روز میں ہونے چاہئیں ،محب وطن کو اقتدار عوام کے ووٹ سے ملنا چاہیے ،جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018ء کا الیکشن چوری کیا ،یہ ایکسٹینشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ انہوں نے ضلع کچہری لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہی اس ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں اور خوشحالی نواز شریف ہی لیکر آئے گا ،ملک کو اندھیروں سے صرف نواز شریف ہی نکال سکتا ہے ۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آئین میں 90روز میں الیکشن کا لکھا ہوا ہے تو 90دونوں میں الیکشن ہونے چاہئیں ، محب وطن کو اقتدار عوام کے ووٹ سے ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو دفاعی اداروں پر حملہ کیا گیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہچایا گیا ،جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018ء کا الیکشن چوری کیا ،آج ڈالر اور مہنگائی کا ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہے ، نواز شریف کا جرم صف یہ تھا کہ انہو ںنے ایکسٹینشن دینے سے انکار کیا تھا ،مشرف نے کیوں نواز شریف کی حکومت گرائی ، یہ ایکسٹینشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بندیال کا باب سولہ ستمبر کو بند ہورہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…