جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے!3 روز قبل لاپتہ ہونے والا 2 سالہ بچہ گٹر سے زندہ مل گیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) 3روز قبل لاپتہ ہونے والا2 سالہ بچہ گٹر سے زندہ مل گیا ، بچے کو لے جانے والے کم عمر ملزم نے بتایا 18 گھنٹے قبل اس نے گٹر کے اندر زوخان کو پھینک دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے، کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون سے لاپتہ 2 سالہ بچہ گٹر سے زندہ مل گیا، محمد زو خان18 گھنٹے سے زائد گٹر میں زندگی موت کی جنگ لڑتا رہا۔

بچے کے والد صداقت نے بتایا کہ 9 تاریخ کو میرا بیٹا لاپتہ ہوا تھا، سی سی ٹی وی میں دیکھا عبداللہ اس کو لیکر جارہا تھا، عبداللہ کے ماموں نے دبائو ڈالا تو پھر اس نے بتایا۔بچے کے والد نے بتایاکہ عبداللہ نے بتایا 18 گھنٹے قبل اس نے گٹر کے اندر زو خان کو پھینک دیا تھا تاہم عبداللہ نے جان لیوا حرکت کیوں کی پتہ نہ چل سکا۔18گھنٹے کے اندر مچھروں اور دیگر کیڑوں نے بچے کا برا حال کر دیا ، والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ میں قانونی کارروائی نہیں چاہتا ، شاہ لطیف پولیس اور علاقہ مکینوں کا شکرگزار ہو جنہوں نے مدد کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…