ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب نے عارف علوی سے ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ مانگ لی

datetime 11  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور (ن)لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ مانگ لی۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائیں، یہ صرف ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران چاہتے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ 4سال معیشت تباہ، ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کا کٹھ پتلی نیا آئینی بحران پیدا کرنے پر تلا ہے، اس کا انہیں کوئی اختیار ہے نہ سیاسی و اخلاقی جواز حاصل ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ16ماہ کے معاشی استحکام کے خلاف سازش کرنے والے ہیں، یہ خارجی پالیسی کے استحکام کے خلاف سازش کرنے والے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ امن اور استحکام جیل میں بیٹھے معاشی دہشت گرد سے برداشت نہیں، عوام کی ترقی، روزی، روٹی کے دشمن آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود غرض سازشی موقع ملتے ہی ملک اور عوام پر ایک نیا وار کرتے ہیں، یہ ملک میں افراتفری، ٹکراو اور گند ڈالنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔ن لیگی ترجمان نے کہاکہ آئینی منصب کی آڑ میں ایک اور 9مئی کی تیاری دکھائی دے رہی ہے، ملک میں افراتفری اور فساد کی یہ سازش بھی ناکام ہو گی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…