جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صحیح فیصلہ کیا تھا، غلط کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمٰن کو دیر سے سمجھ آتا ہے، پیپلزپارٹی اہم رہنما کا بڑا بیان

datetime 8  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو دیر سے سمجھ آتا ہے کہ صحیح فیصلہ کیا تھا اور غلط کیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ لگتا ہے پیپلز پارٹی پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان ان کا نظریہ ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پہلے بھی انتخابات کے لیے تیار تھی اور آج بھی تیار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی مئی میں بھی انتخابات کے لیے تیار تھی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنے نامزد امیدواروں کو ٹکٹ بھی دے چکی تھی اور جن کے پاس امیدوار نہیں تھے وہ انتخابات سے بھاگ رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفے کی مولانا فضل الرحمٰن کی بات مانی جاتی تو عمران نیازی مضبوط ہوتے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی خوشی ہو گی کہ سیاسی جماعتیں آئین کے تحت 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ کریں۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہو جاتے تاہم عام انتخابات اب اگلے برس فروری کے آخر تک ہوں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…