جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنشن میں اضافہ کا گزٹ نوٹیفکیشن ،سرکلر جاری، اضافہ کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا

datetime 8  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کی جانب 17 اگست 2023 کو EOBI پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اب 25 اگست کو حکومت پاکستان کے دی گزٹ آف پاکستان میں بھی پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن شائع ہوگیا ہے اور اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے EOBI کے آپریشنز ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) ڈاکٹر جاوید اے شیخ نے بھی 6 ستمبر 2023 کو پنشن کی شرح میں اضافہ کا باقاعدہ سرکلر جاری کردیا ہے ۔ EOBI کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی

نیٹ پاکستان اسرار ایوبی کے مطابق اس سرکلر میں دی گئی تفصیلات کے مطابق کم از کم پنشن 8,500 روپے وصول کرنے والے تمام بزرگ پنشنرز اب یکم جولائی 2023 سے کم از کم 10,000 روپے ماہانہ پنشن وصول کریں گے ۔ 30 جون 2023 تک فارمولا پنشن وصول کرنے والے تمام پنشنرز یکم جولائی سے اپنی پنشن کی موجودہ شرح کے مطابق 17 فیصد اضافہ کے ساتھ پنشن وصول کریں گے ۔ یکم جولائی 2023 تک منظور ہونے والی فارمولا پنشن پر اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

تاہم یہ پنشنرز شیڈول کے مطابق فارمولا پنشن حاصل کریں گے۔ تخفیفی پنشن وصول کرنے والے تمام پنشنرز ہر مکمل ماہ کے ڈیڑھ فیصد کی کٹوتی کے ساتھ کم از کم پنشن 10,00 روپے وصول کریں گے۔30 جون 2023 تک منظور کی گئی تمام تخفیفی فارمولا پنشن وصول کرنے والے اپنی موجودہ شرح پنشن کے مطابق 17 فیصد کے اضافہ کے ساتھ اپنی پنشن وصول کرسکیں گے ۔ واضح رہے کہ EOBI کی پنشن کا آغاز 1983 میں 75 روپے ماہانہ سے ہوا تھا اور جب سے پنشن میں یہ 20 ویں مرتبہ اضافہ ہے ۔ اضافہ شدہ پنشن سے ملک بھر میں EOBI کے 4 لاکھ سے زائد بزرگ پنشنرز کو فائدہ پہنچے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافہ شدہ پنشن پچھلے دو ماہ کے بقایاجات کے ساتھ ماہ اکتوبر میں ادا کی جائی گی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…