منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف 15 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے ،تاریخی استقبال کیا جائیگا،بڑا دعویٰ

datetime 3  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف 15 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے جن کا لاہور ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے اس مہنگائی کے ذمہ دار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوآر ڈی نیٹر پی پی ایک سو چھیاسٹھ سید علی سرور گیلانی کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید محبوب سرور،سید حسن سرور،سید حسین سرور،سید رضا سرور،وہاب گیلانی،اویس گیلانی ،ارسل گیلانی ، میاں اویس ،راو صداقت،حاجی صفدر علی بھٹی،حاجی نواز ،بابا ریاض،سعد شاہ،فیضان چودھری ، نگہت شیخ ،میاں عمران جاوید ،میاں امجد ،سابق ایم پی اے مرزا جاوید اور لیگی رہنما عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ سیف الملوک کھوکھر کا تقریب میں پہنچنے پر شاندار آتشبازی کر کے استقبال کیا گیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے پارٹی پرچم تھامے ”وزیراعظم نوازشریف ” کے نعرے جاتے رہے ۔

ملک سیف الملوک کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے لاہور کی جو ذمہ داری سونپی آج کارکنوں کی مدد سے تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے ، لاہور میں سب سے پہلے خواجہ سعد رفیق کے حلقے نے تنظیم سازی کا کام مکمل کیا ،الحمد اللہ قائد ںواز شریف نے لندن بلا کر شاباش دی ، پورے پاکستان میں سب سے پہلے لاہور تنظیم سازی مکمل کی ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوق چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کے گلے میں ڈالا ہے ، انہیں لانے والے اس مہنگائی کے ذمہ دار ہیں ۔

جب ملک سنبھالا ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا ، ہم نے ڈٹ کا مقابلہ کیا ،پی ٹی آئی والے جیل ڈر سے چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ جبکہ نواز شریف کو تیں بار اقتدار سے ہٹایا گیا لیکن نواز شریف نے جلانے اور مارنے کی بات نہیں کی ۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف 15 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اور لاہور ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…