جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کیخلاف اعلان جنگ ، نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا،مریم نواز شریف

datetime 1  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آر گنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا،مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں ، 10 سال میں خیبرپختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، ہیلی کاپٹر سے نیچے پائوں نہ اتارا،نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لئے پکارتے رہے، پختونخوا کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا، خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانا ہے، صوبے اور عوام کو ترقی سے ہم کنار کریں گے۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا میں صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل اور یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کرلیا ،خیبرپختونخوا میں 200 تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹرز کے انٹرویوزبھی مکمل کرلئے گئے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹرز کے انٹرویوز کئے۔ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے، ڈویژن، ضلعے کے بعد اب تحصیل کی سطح پر یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا حتمی مرحلہ مکمل کرنے جارہے ہیں، خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانا ہے، صوبے اور عوام کو ترقی سے ہم کنار کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ترقی کا حق خیبر پختون خواہ کو بھی ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ 10 سال میں خیبرپختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، ہیلی کاپٹر سے نیچے پائوں نہ اتارا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لئے پکارتے رہے، پختونخوا کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا۔مریم نواز نے کہاکہ نوجوان مسلم لیگ ابھرتی دیکھ رہی ہوں، جو پاکستان 2016 میں بنتا دکھائی دے رہا تھا، اْس سے پاکستانی عوام کو بہت توقعات وابستہ تھیں، وہ توقعات کیوں پوری نہ ہو سکیں ؟ اس کا جواب عوام کو ملنا چاہیے۔ مریم نواز شریف نے سوال کیاکہ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا،وہ چہرے سب کو یاد ہیں؟ ،مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم دیا؟۔ مریم نواز نے کہاکہ مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں ۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ چار سال کی بربادی کو دوبارہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کا ہمارا عزم زندہ ہے، آج کے چیلنجز کا اْسی قوت سے مقابلہ کریں گے جس طرح 2013 میں کیاتھا۔ انہوںنے کہاکہ قائد نوازشریف نے عوام کی خدمت کے مخلصانہ جذبے سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری اور مہنگائی سے نجات دلانانوازشریف کا ایجنڈا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہاکہ نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی اور خوشحالی کا حق دیں گے جس سے 10 سال اسے محروم رکھا گیا، عوام کی امید نواز شریف ہے، نواز شریف کے ہوتے ہوئے عوام مایوس نہ ہوں۔ مریم نواز نے کہاکہ جس طرح 2013 سے 2018 میں عوام کے مسائل اور مشکلات کا احساس کیا، ان کا حل کیا، خوشحالی پھر ملک اور عوام کا مقدر بنے گی، مہنگائی میں کمی، ملک کو ترقی دینے اور عوام کو خوش حال کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو دی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…