پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست

datetime 7  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین انتخاب میں میں تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل حویلیاں کے تمام 134 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 21 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے افتخار خان 18 ہزار 521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ادھر پشاور کی تحصیل متھرا کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ تحصیل متھرا کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کےامیدوارانعام اللہ20333ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔جبکہ جےیو آئی کےامیدواررفیع اللہ 13564ووٹ کےساتھ دوسرےنمبر پرر ہے۔

واضح رہے کہ تحصیل متھرا میں مجموعی طور پر 155 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، الیکشن کے لئے 496 پریزائیڈنگ افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جے یو آئی سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ، جماعت اسلامی سے افتخار احمد، اے این پی سے عزیز غفار خان، پی پی پی سے علی عباس خان اور ن لیگ سے فضل اللہ میدان میں ہیں۔

یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) سےتعلق رکھنے والے چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ کی وفات پر نشست خالی ہوئی تھی۔ دوسری طرف تحصیل حویلیاں میں چیئرمین کیلئے ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں 134 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 25 حساس اور 40 حساس ترین قرار دیئے گئے۔ تحصیل حویلیاں میں چیئرمین شپ کیلئے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، یہ نشست چیئرمین عاطف منصف کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی، ایک لاکھ 65 ہزار 800 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…