جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی سے دو دنوں میں 54بلز پاس ہو گئے، یہ اسمبلی ہے یا کارخانہ؟

datetime 4  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے دو دنوں میں 54بلز پاس ہو گئے، یہ اسمبلی ہے یا کارخانہ؟ قوم کو بتایا جائے کس کے پریشر پر ایسا ہو رہا ہے؟ حکمران جو قوانین بنا رہے ہیں وہ انہی کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنائیں گے۔ پارلیمنٹ نے مافیاز کے کالے دھن کو سفید بنانے کے لیے 25یونیورسٹیوں کی منظوری دے دی، وزیراعظم جو چند دنوں کے مہمان اور عوام کو بجلی کے جھٹکے اور پٹرول بموں سے نشانہ بنا رہے ہیں، کو یونیورسٹیوں اور حالیہ پاس ہونے والے قوانین کے نام تک معلوم نہیں ہوں گے، کسی کو یہ پتا نہیں کہ یونیورسٹیاں کہاں تعمیر ہوں گی، کیا تعلیم دیں گی؟

استحصالی اور طبقاتی تعلیمی نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، نوجوان نسل کو سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے، یونیورسٹیاں، کالجز نشہ کی فروخت اور استعمال کے اڈے بن گئے، ڈرگ مافیا گھنائونے دھندے سے ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، سمسٹر سسٹم کے نام پر طلبہ و طالبات کی بلیک میلنگ ہوتی ہے، یہ سب پاکستان اور پاکستانیوں کی توہین ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ سے قوم کے سر شرمندگی سے جھک گئے، مجرموں کو کڑی سزا دی جائے، اس حادثہ پر مٹی ڈالنے نہیں دیں گے، حکمرانوں کا خیال ہے کہ قوم بھول جائے گی، ایسا نہیں ہو سکتا، جب تک جرم میں ملوث افراد کو سزا نہیں مل جاتی، چوکوں چوراہوںمیں احتجاج جاری رہے گا۔ جماعت اسلامی والدین، اساتذہ، تعلیمی ماہرین کی مشاورت سے تعلیم اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے پالیسی تشکیل دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بہاولپور یونیورسٹی چوک میں ”تحفظ تعلیم مارچ” کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مارچ میں یونیورسٹی سٹوڈنٹس، والدین، اساتذہ اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی رائو محمد ظفر، امیر جماعت اسلامی بہاولپور سید ذیشان اختر، امیر جماعت اسلامی بہاولپور سٹی نصراللہ خان، اسلامی جمعیت طلبہ اور جے آئی یوتھ کے ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے تعلیمی اداروں میں طالبات کی عزت اور ناموس کی حفاظت، سٹوڈنٹس کی اخلاقی تعمیر اور طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے توانا آواز اٹھانے پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کردار کی تحسین کی۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں 237یونیورسٹیاں جن میں 97پرائیویٹ ہیں، تعلیمی اداروںمیں تعلیم اور اخلاق و سیرت کی تعمیر کے علاوہ باقی سب کچھ ہو رہا ہے، نوجوانوں کو مرد مومن بنانے کی بجائے ڈگریوں کی فروخت کا کاروبار چل رہا ہے، پاکستان کی کوئی ایک یونیورسٹی بھی دنیا کی 300اچھی یونیورسٹیوں کی لسٹ میں شامل نہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کے لیے جتنا بجٹ مختص کیا گیا ہے اس سے تین گنا زیادہ فنڈز پنجاب کی نگران حکومت نے بیوروکریسی کے لیے گاڑیوں کی خریداری کے لیے جاری کر دیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں بچیوں کی عزت محفوظ نہیں، چند اساتذہ اور ملازمین کی وجہ سے پورا نظام پراگندہ ہو چکا ہے، ایک سابق وفاقی وزیر نے خود اعتراف کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں 70فیصد سٹوڈنٹس نشے کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک طرف ایجوکیشن کو امیروں اور غریبوں میں تقسیم کر دیا گیا دوسری جانب تعلیم این جی اوز کے قبضے میں ہے جو نوجوانوں کی سیکولر ایجنڈا کے فروغ کے لیے ذہن سازی کر رہے ہیں۔ اسلامی نظام تعلیم کو پروان چڑھانا ہو گا، ہمیں ایسے ادارے بنانے ہیں جو اقبال، سید مودودی، ڈاکٹر قدیر، ڈاکٹر نذیر شہید، ڈاکٹر وسیم اختر جیسے لوگ پیدا کریں۔ ہم چاہتے ہیں یونیورسٹیوں اور کالجز سے وقت کے محمد بن قاسم، غزالی اور ابدالی بن کر نکلیں، ان مقاصد کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کو قوم کا تعاون چاہیے۔ نظام کی درستگی کے لیے ظالموں، لٹیروں اور سٹیٹس کو کے ایجنٹوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی، حقیقی بہتری جماعت اسلامی ہی لائے گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…