جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان’ 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کاپارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 17  جولائی  2023 |

پشاور (این این آئی)سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ انہوں نے نئی جماعت بنانے کے فیصلے سے قبل ن لیگ میں جانے کے لیے رابطے کیے تھے، تاہم ن لیگ کی طرف سے انکار پر ان کی جانب سے متبادل جماعت بنانے کا فیصلہ سامنے آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہ فرمان اور شوکت یوسف زئی سمیت 4 رہنما پرویز خٹک سے سیاسی معاملات طے کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے خیبر پختون خوا کے 13 سابق ممبرانِ اسمبلی سے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے 6 سابق ممبرانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کے ساتھ چلنے سے معذرت کی۔پرویز خٹک نے نئی جماعت سے متعلق فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا تاہم اب فواد چوہدری استحکامِ پاکستان اور پرویز خٹک نئی جماعت کیلئے رابطے کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی جانب سے 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز سے رابطوں کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…