منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 12  جولائی  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)انتخابی اصلاحات کیلئے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے73میں سے 70مجوزہ تجاویز کا عمومی جائزہ لیا، سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ تاخیر سے آنے والے نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے، پریذائیڈنگ افسر کو نتائج مکمل کرنے کیلئے وقت مخصوص کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ نتائج کی تاخیر پر پریذائیڈنگ افسر سے جواب طلبی کی جائے گی، پریذائیڈنگ افسر انتخابی نتائج کی تاخیر پر ٹھوس وجہ بتانے کا پاپند ہوگا،

ریٹرنگ افسر ماتحت پریذائیڈانگ افسران کو جدیدمواصلاتی آلات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ یہ بھی تجویز دی گئی کہ پریذائیڈنگ افسر اپنے دستخط شدہ مکمل نتائج کی تصویر ریٹرنگ افسر کو بھیجنے کا پاپند ہوگا، پریذائیڈنگ افسر کو تیز ترین انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…