جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

 چیف جسٹس کا صحافیوں کے کچھ سوالوں کا جواب دینے سے انکار

datetime 8  جولائی  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کے کچھ سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے 3 صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کے مندرجات کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ سے منسوب رپورٹ ہونے والی باتیں درست ہیں؟

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ باتیں غلط ہیں؟اس پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جواب دیا کہ غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ کی جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…