اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

دریاوں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ’ بڑے درجے کے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا

datetime 7  جولائی  2023 |

لاہور: مون سون بارشیں غیر معمولی شدت اختیار کرنے کیلئے تیار، کئی دریاوں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے بڑے درجے کے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے آنے والے دنوں میں مون سون بارشوں کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جمعرات کو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کی۔

کانفرنس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پنجاب، محکمہ موسمیات پاکستان، فیڈرل فلڈ کمشن، صوبائی ادارہ برائے نکاسی آب(ارسا)، واپڈا (منگلا ڈیم) اور ریسکیو 1122 کے حکام سمیت اہم معاون اور متعلقہ اداوں نے شرکت کی۔ کانفرنس نے دوران محکمہ موسمیات کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں میں غیر معمولی شدت کا امکان ہے۔ بتایا گیا کہ 8 تا 10 جولائی تک دریائے ستلج، راوی، چناب کے بالائی علاقوں اور جہلم کے چند مقامات پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے باعث دریائے راوی اور چناب کے نالوں میں بڑے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

اس حوالے سے چئیرمین این ڈی ایم اے نے فیڈرل فلڈ کمشن کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پنجاب اور صوبائی ادارہ برائے نکاسی آب پنجاب کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں رہیں اور نکاسی آب کے علاوہ ڈیموں میں پانی ذخیرہ کے حوالے سے بھی ضروری اقدامات کریں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خطرے سے دوچار علاقوں میں عوام میں آگا ہی مہم چلائیں۔

دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ سیلاب سے نمٹنے کی موئثر حکمت عملی تیار رکھیں اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔ ایم ڈی ایم اے نے عوام سے بھی اپیل کی ہے ک وہ مون سون اور بارشوں کے حوالے سے باخبر رہیں اور ہنگامی صورتحال کے دوران مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…