بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

پرویز الٰہی زندگی میں پہلی بار گھر والوں کے بغیر جیل میں عید منائیں گے

datetime 28  جون‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی زندگی میں پہلی بار عید اپنے گھر والوں کے بجائے جیل میں قید قیدیوں کے ساتھ منائیں گے۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے ان کا 14 روزہ ریمانڈ مانگا تھا مگر عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو جیل بھجوا دیا۔

چوہدری پرویز الٰہی اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن کی طرف سے درج مقدمے میں جیل میں ہی قید تھے، ضمانت ملنے کے بعد رہائی ہوتے ہی جیل کے اندر چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔جیل ذرائع کے مطابق جیل میں چوہدری پرویز الٰہی عام قیدیوں کے ساتھ ہی عید کی نماز ادا کریں گے، فیملی ممبران کو ملنے کی اجازت مل گئی تو ملاقات بھی کر سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…