مالا کنڈ (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )مالاکنڈ میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے 9 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق مرکزی ملزم اسامہ سمیت 2 ملزمان کو سوات کے علاقے بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شکیل خان نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے 9 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق9 افراد کے قتل کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔لیویز کے مطابق شوہر سے ناراض ہو کر بیوی میکے بیٹھی تھی۔ ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر داماد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کر کے 3 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔
مالاکنڈ میں داماد نے سسرال میں فائرنگ کرکے 9 افراد قتل کردیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































