جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی اگلے ماہ وطن واپسی،لیگی رہنما نے اگلے وزیراعظم ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اگلے ماہ وطن واپس آرہے ہیں اورانشااللہ اگلے وزیر اعظم ہوں گے،ترقی خوشحالی کا دور جہاں سے رکا تھا وہیں سے عوام کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔

سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر جنرل سیکرٹری بابر ہاشمی چئیرمین میاں عمران الہی چئیرمین سپریم کونسل اللہ رکھا عامل آفس سیکرٹری مرزا عمر مغل لائف چیئرمین ملک مسعود اعوان اور نائب صدر ابوبکر بٹ سے انکے والد بزرگ صحافی خواجہ جلیل بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں سیاہ الفاظ سے لکھا جاچکا کہ ایک منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو سازش کے تحت جو ثابت ہوچکی کے تحت نہ صرف اقتدار سے الگ کیا گیا بلکہ ملک بدر کردیا گیا تاریخ کاسیاہ دور ختم ہونے کو ہے

میاں نواز شریف اگلے ماہ وطن واپس آرہے ہیں انکا اتنا بڑا استقبال ہوگا تاریخ میں اتنا بڑا استقبال کسی کا نہیں ہوا ہوگا،کارکنوں نے اپنے محبوب قائد کے استقبال کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے آئی ایم ایف قرض کی رکاوٹ میں اس نے اہم کردارادا کیا،وزیر اعظم شہباز شریف کے پیرس میں آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں دو تین دن میں یہ قرض بحال ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا سانحہ 9مئی کی تفتیش جاری ہے قوم دیکھے گی سانحہ نو مئی کے قرداروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونگے اور مسلم لیگ (ن) نے اپنی الیکشن مہم شروع کردی ہے اب قوم نے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو معاشی اقتصادی سیاسی سفارتی ترقی خوشحالی کے محاز پر کس پارٹی نے ایشا کا ٹائیگر بنانے کی کوشش کی انشااللہ قوم. اپنا اگلا وزیر اعظم نواز شریف دیکھنا چاہے گی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور اسکی جماعت تاریخ کا حصہ بن چکی،اگلے الیکشن میں انکا نام نظر نہیں آرہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…