جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

غیرقانونی مقیم افغان باشندے کراچی کی گیس بھی چوری کرنے لگے

datetime 24  جون‬‮  2023 |

کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے کراچی کی گیس بھی چوری کرنے لگے، سہراب گوٹھ پر چوری کی گیس سے بھاری جنریٹرز چلانے کا انکشاف ہوا ہے، بجلی رہائشی اور تجارتی مقاصد کیلئے فروخت کی جارہی ہے۔

سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر چوری کی گئی گیس سے بھاری جنریٹرز چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے سوئی گیس کمپنی کے انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کو خط لکھ دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ الآصف اسکوائر پر گیس چوری ہونے کا پتہ چلا ہے، افغان مافیا ایس ایس جی سی گیس سے 20 کے قریب ہیوی جنریٹرز چلاتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ جنریٹرز کے ذریعے بجلی بنا کر غیر قانونی طور پر فروخت کی جاتی ہے، جنریٹرز سے حاصل بجلی کے رہائشی اور تجارتی کنکشن فروخت کئے جاتے ہیں۔پولیس کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی گیس کنکشن افغان نژاد مافیا اور تارکین وطن استعمال کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…