منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد350ہو گئی

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے،کشتی میں 400 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھے لیکن 700 افراد کو سوار کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے یونان کے قریب سمندر میں گنجائش سے زیادہ افراد لے کر ڈوبنے والی کشتی پر کم از کم 209 پاکستانی متاثرین سوار تھے۔یہ انکشاف جمعرات کے روز غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے جائزے کے بعد سامنے آیا۔گزشتہ ہفتے یونان کے قریب بحیرہ روم میں تقریبا 400 پاکستانیوں سمیت 800 تارکین وطن پر مشتمل کشتی ڈوب گئی تھی جن میں سے محض 104 افراد کو زندہ ریسکیو کیا جاسکا، سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں اور مزید لوگوں کو زندہ حالت میں ڈھونڈ نکالنے کے امکانات تقریبا صفر ہیں۔گزشتہ روز سمندر سے مزید 3 لاشیں نکالے جانے کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 81 تک پہنچ گئی تھی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے کہا کہ 209 سوار افراد کی موجودگی کی تعداد ان خاندانوں کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے جنہوں نے یہ کہا کہ ان کے رشتہ دار لیبیا سے یونان جانے والی کشتی میں سوار تھے اور وہ ابھی تک لاپتا ہیں۔سرکاری طور پر حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب تک 82 ہے اور زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 104 ہے جن میں سے 12 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر رانا عبدالجبار نے رائٹرز کو بتایا ان اعداد و شمار کی تصدیق کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔حکومت نے ایف آئی اے کو سانحہ یونان کی تحقیقات کا کام سونپا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ مختلف ممالک کے کئی سو افراد کشتی پر سوار جب کہ اس حادثے کو خطے کے لیے برسوں کا بدترین سمندری سانحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی حکومت نے تاحال باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ڈوبنے والی کشتی پر اس کے کتنے شہری سوار تھے لیکن مرنے والوں کی شناخت میں یونان کی مدد کے لیے ڈی این اے سیمپلز لینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 181 افراد کا تعلق پاکستان اور 28 کا آزاد جموں و کشمیر سے ہے، حکام نے 201 خاندانوں سے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ 400 سے 750 کے درمیان لوگ 20 سے 30 میٹر لمبی (65 سے 100 فٹ) ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی کشتی پر سوار تھے، کشتی 14 جون کی صبح جنوبی ساحلی ٹان پائلوس سے تقریبا 50 میل (80 کلومیٹر)دور الٹنے کے بعد ڈوب گئی۔

دوسری جانب ری ہونے والے ایک بیان میں ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں انسانی اسمگلروں کے خلاف 54 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے لاہور زون نے کہا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران اب تک 17 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے

گجرات سرکل نے 7، لاہور نے 2 جب کہ گجرانوالہ سرکل نے 8 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا، کشتی حادثہ میں ملوث انسانی اسمگلروں کے خلاف 54 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ترجمان ایف آئی انے کہ اکہ انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے لاہور، گجرانوالہ اور گجرات میں درج کئے گئے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 5، گجرات سرکل نے 18 اور گجرانوالہ سرکل نے 31 مقدمات درج کئے۔

اس میں بتایا گیا کہ اب تک 167 لاپتا نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لیے گئے، ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے حاصل کیے گئے۔ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، لواحقین کی نشاندہی پر ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں، سانحہ میں ملوث تمام انسانی اسمگلرز کی گرفتاری تک انٹلیجینس بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رہے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…