جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پرویزخٹک نیا گروپ بنائیں گے ،استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنیں گے’ فیصل واوڈا

datetime 22  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے پرویزخٹک ایک نیاگروپ بنائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں بنیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کاگھرخالی ہوجائے گا۔ایک انٹر ویو میں فیصل واوڈانے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ دینے والے ہوں گے لیکن لینے والاکوئی نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی کاوہی حال ہوگاجوایم کیوایم کاہوا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بھارت کے حوالے سے جنرل باجوہ کانام لے کر باتیں کیں، وزیراعظم آفس کی رازداری کی خلاف ورزی پرمعافی نہیں ہوتی، سائیکل چلانے والوں کو جہازدے دیا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ ایک چاپلوس آدمی بطوروزیرخزانہ بری طرح پھنس گیا تھا،بطوروزیرخزانہ یہ چاپلوس آدمی تھا،ایسے لوگ پی ٹی آئی کوٹیک اوورکرنا چاہتے تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی گرادیں گے لیکن کسی کونہیں دیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ شاہ محمود نے جب کہا کہ انصاف کاجھنڈاان کے ہاتھ میں ہے وہ فارغ ہوگئے تھے، شاہ محمود قریشی کہیں جانے کیلئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں لیکن مل نہیں رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…