لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کی رکن خدیجہ شاہ درخواست ضمانت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، استدعاہے کہ ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 جون کو پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔