منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو مراعات کے بل کی حمایت کردی

datetime 20  جون‬‮  2023 |

سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو مراعات کے بل کی حمایت کی ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کو مراعات ملنی چاہئیں،اس میں کیا مسئلہ ہے؟۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو مراعات ملیں تو اعتراض نہیں ہوتا کیونکہ آپ کی وہاں پہنچ نہیں ہوتی۔خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سب سے بڑا فورم ہے، چیئرمین اور اسپیکر کو مراعات پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 35 سال میں آج تک ٹرانسپورٹ الائونس (ٹی اے) ڈیئرنیس الائونس (ڈی اے) اور مفت ادویات نہیں لیں۔حکمراں اتحاد میں اختلاف پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…