منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

قبل از وقت اسمبلیاں توڑنے پر اتحادیوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

datetime 20  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (پی این آئی) قبل از وقت اسمبلیاں توڑنے پر پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے 10 اگست کو اسمبلیاں توڑ دی جائیں جب کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی اس کے خلاف ہیں۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق حکومتی اتحاد میں الیکشن کروانے پر اختلافات بڑھنے لگے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں انتخابات کے معاملے پر بھی تلخیاں مزید بڑھنے لگی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی اگست میں اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ پیپلزپارٹی 10 اگست کے بعد فوری بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حق میں اتحادیوں کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے چھپے لفظوں میں اپنے ہی اتحادیوں پر وار جاری ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی بھی اپنی اپنی خواہشات کا کھلے عام اظہار کرنے لگے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے عید کے فوری بعد اتحادیوں کی بیٹھک متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی بھی الیکشن کے حوالے سے میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نواز شریف کو پیپلزپارٹی کی اسمبلی تحلیل کی خواہش پر بریف کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…