بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عدالت نے مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو پارٹی لیڈر کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے لئے اتھارٹی نہیں دی گئی۔ سیاست دان اور بیوروکریٹس ٹالک شو میں ایک دوسرے دوسرے کیخلاف بات کرتے رہتے ہیں۔ درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تو دن بدن مقدمات کا بوجھ بڑھتا رہے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن شوکت علی بھنڈ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں پی ٹی آئی سربراہ کو جان سے مارنے یا مروانے کی بات کی۔ رانا ثنااللہ اپنی لیڈر مریم نواز کے احکامات پر عمل پیرا ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…