بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں میرا سب سے بڑا مخالف کون تھا؟ علیم خان کا بڑا انکشاف

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو اس وقت جیل میں ہونا چاہیے، ان سے پولیس یا ادارے تفتیش کریں تو وہ ساری باتیں خود بتا دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہاکہ وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ پی ٹی آئی میں بھی سب کو معلوم ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چاہیں تو شاہ محمود،شیریں مزاری اور اسد عمر سے قرآن اٹھوا کر پوچھ لیں کہ علیم خان جو کہہ رہا ہے وہ جھوٹ ہے یا سچ ہے۔علیم خان نے کہاکہ پرویز خٹک کو تو سب سے پہلے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونا چاہیے۔میرے پی ٹی آئی سے اختلاف کی سب سے بڑی وجہ پرویز خٹک تھے،انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا منشور پی ٹی آئی والا ہوگا کیونکہ وہ منشور سب نے مل کر بنایا تھا۔علیم خان نے کہاکہ ان کی پارٹی الگ الیکشن لڑے گی،کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مقامی سطح پر حلقے کی سیاست کرنے والے رہنما کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت 8اہم شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بھی چل رہی ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار9مئی واقعات کے بعد سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 14ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…