جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

شریف خاندان، اسحاق ڈار سے کیوں خوش ہے ؟ شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

datetime 18  جون‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ٹیکنوکریٹ ہوں یا ڈیموکریٹ آئی ایم ایف کے بغیرچارہ نہیں

30جون تک آئی ایم ایف کا پتہ لگ جائے گا،معیشت ڈوبتی ہے تو ملک ڈوبتا ہے،بجٹ پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریر میں زمین آسمان کا فرق ہے،سیاسی عدم استحکام تباہی و بربادی لائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،شہباز شریف کہتا ہے جو ڈار کی ٹانگیں کھنچے گا اسے کان سے پکڑ کر نکال دوں گا،بلاول کو سیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعد آئی،پاکستان کے تمام معاشی امور کے ماہر کہتے ہیں کہ ڈار ناکام ترین وزیر خزانہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا نے کہاکہ آنے والی حکومت کیلئے آگے کھائی اور پیچھے گڑھا ہے،Bپلان نامعلوم ہے،سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے، بلاول نے کہا جس طرح کراچی میں الیکشن جیتے اسی طرح ملک میں جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں5بندے بل پاس کرتے ہیں اور 24کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے ہر آدمی دا پے بیٹھا ہے ،دیکھنا یہ ہے کس کا دا لگے گا یا سب دا کی زد میں آئیں گے، ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ لوگ باشعور ہو چکے، ترقیاتی فنڈ کا ووٹ نہیں رہا،اگر غریب کو ووٹ کا حق مل گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، حکمرانوں کی آنکھوں پر پردہ پڑ چکا ہے، زمینی حقائق سے بے خبر ہیں جو فیصلہ کر رہے ہیں الٹا ان کے گلے پڑ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…