منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی بہن اور بہنوئی کے خلاف الزامات حقیقت پر مبنی ہیں’ اینٹی کرپشن

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ عمران خان کی بہن اور بہنوئی کے خلاف الزامات حقیقت پر مبنی ہیں،جھوٹے الزامات یا بدزبانی سے عمران خان حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے۔

اینٹی کرپشن نے کبھی نہیں کہا کہ عظمی خان نے نومبر 2021 میں کوئی زمین خریدی،حقیقت یہ ہے کہ مارچ 2022 میں زمین کے انتقالات ہوئے جب عمران خان وزیراعظم تھے۔ ترجمان نے عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ نومبر 2022 میں حقیقی مالکان نے زبردستی بے دخلی پر جسٹس آف پیس کو درخواست دی،حقیقی مالکان نے درخواست میں عظمی خان اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی، مالکان نے الزام لگایا کہ عظمی خان اور ان کے شوہر احد مجید انہیں زبردستی ملکیتی زمین سے بے دخل کر رہے ہیں،جسٹس آف پیس نے مالکان کے حق میں اور عظمی خان اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی بہن اور بہنوئی پر اینٹی کرپشن میں درج ہونے والے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے پر زور دیں۔ اگر عمران خان کی بہن اور بہنوئی کے پاس اپنے دفاع میں ثبوت ہیں تو وہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش کریں۔ اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…