پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

لاہور، جنسی درندوں نے پانچ خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، جنسی درندوں نے پانچ خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) لاہور شہر میں حوا کی بیٹیوں سے جنسی درندگی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران پانچ خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں خواتین سے جنسی زیادتیوں کے واقعات میں کمی نہ آسکی اور مزید پانچ خواتین جنسی درندوں کی ہوس کا نشانہ بن گئیں۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں شاہدنامی سفاک ملزم نے(ک)کو اس کے سسرال میں اکیلا پاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔نواب ٹاؤن کے علاقے میں بھی شادی شدہ خاتون جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ (الف) نامی خاتون کو کپڑے کے کاروبار کا جھانسہ دے کر گھر لے گیا اور اس سے زیادتی کی۔

ایک اور واقعے میں سندر کے علاقے میں ملزم واجد نے طلاق یافتہ (ث)کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔شادباغ کے علاقے میں ملزم خرم نے (ع) نامی خاتون کو گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر خاتون کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

چوہنگ کے علاقے میں سفاک ملزم وجاہت نے 14سالہ لڑکی (س) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق تمام واقعات کے علیٰحدہ علیٰحدہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مگر اب تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

تھانہ کنگن پور کی حدود میں ملزمان کی ایک گھر میں گھس کر شادی شدہ عورت سے زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔انساں بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا شوہر کھیتوں میں کام پر مصروف تھا میں اگھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان محمد آصف اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ میرے گھر میں زبردستی آیا

اور اپنے ساتھی کو گھر کے باہر کھڑا کرکے اندر آیا اور زبردستی مجھے برہنہ کرکے میرے ساتھ زیادتی کی اور پھر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا وہاں سے فرار ہوگیا ہے ۔پولیس تھانہ کنگن پور نامزد ملزمان کے خلاف زناء بالجبر کا مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…