پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کپتان کی سرگودھا میں یکے بعد دیگرے چھ وکٹیں گرنے سے مقامی سیاست میں ہلچل مچ گئی

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)تحریک انصاف کے کپتان کی سرگودھا میں یکے بعد دیگرے سابق اراکین اسمبلی سمیت چھ وکٹیں گرنے سے مقامی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ان شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے نہ صرف 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزاحمت کی بلکہ انہوں نے افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی طرح اپنے شہیداء اور افواج وطن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

زرائع سے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ، ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے چوہدری منیب سلطان چیمہ،سابق ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا۔اس سے قبل سرگودھا شہر سے سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز،سابق امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اقبال اور امیدوار پنجاب اسمبلی و اسیر جیل بھرو تحریک مہر محسن رضا نے تحریک انصاف کو خیر آباد کردیا اس طرح سرگودھا سے پی ٹی آئی کے کپتان کی چھ وکٹیں گر گئیں۔جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزاحمت کرتے ہوئے افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی طرح شہیداء وطن اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس طرح پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان کی سرگودھا میں یکے بعد دیگرے سابق اراکین اسمبلی سمیت چھ وکٹیں گرنے سے مقامی سیاست میں ہل چل مچ گئی ہے اور ان کے ڈیروں پر رونقیں لوٹ آئیں ہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…