اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے پاکستان کی طرف سے آؤٹ سورسنگ کی جانے والی ٹرینوں کے وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں اور چارجنگ سمیت دیگر درجنوں شکایات پر ڈی سی او پاکستان ریلوے رباب ملک نے تفصیلی خط جاری کیا ہے۔
جنگ اخبار میں زبیر قصوری کی خبر کے مطابق خط میں ریلوے افسران کو بتایا گیا ہے کہ نجی کمپنی ریلوے پاکستان کی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اوور چارجنگ سمیت پاکستان ریلوے کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جس سے ریلوے پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔خط کے مطابق نجی کمپنی کے خلاف مختلف حوالوں سے متواتر شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ایس جمیل اینڈ کمپنی جس کو فرید ایکسپریس کا تجارتی انتظام آؤٹ سورس کیا گیا تھا وہ معاہدے کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔ ڈی سی او کے کام میں بے ضابطگیاں نوٹ کی گئی ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر کرایہ کا کاؤنٹر نہیں لگایا گیا۔