اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وفاقی حکومت سے منظور شدہ غیر ملکی حکومتوں، غیر ملکی شہریوں یا کسی اور غیر مقیم شخص کے ترقیاتی اداروں کو 30 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی ہے۔جنگ اخبار میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق کچھ درج شدہ مخیر تنظیموں جیسے کہ اسپتالوں، سرکاری اور غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں جیسے کہ فاؤنڈیشنز، سوسائٹیز، بورڈز، ٹرسٹز اور فنڈز جن کا ذکر دوسرے شیڈول کے حصہ 1 کی شق 66 میں کیا گیا ہے، ان کو 22.09 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ حاصل ہے۔ یہ ایف بی آر کی جانب سے شمار کردہ ٹیکس اخراجات کی لاگت کو ظاہر کرتا ہے اور 2023-24 کے بجٹ دستاویزات کے ساتھ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ غیر ملکی کرنسی کھاتہ داروں پر قرض پر منافع 1.45 ملین روپے کے پہلے سے طے شدہ ٹیکس کی رقم پر کھڑا ہے (اس رپورٹ کے مرتب ہونے تک صرف ایک بینک نے اپنے اعداد و شمار جمع کرائے ہیں)۔