وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے مشکل وقت میں شاندار بجٹ پیش کیا، اوورسیز پاکستانیز

10  جون‬‮  2023

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے مشکل وقت میں شاندار بجٹ پیش کیا ہے یہ بات دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے بجٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ، جنگ اخبار میں عرفان صدیقی کی خبر کے مطابق جاپان اور دبئی کے تعمیراتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیت فیصل وقار نے کہا ہے کہ بجٹ میں کئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ،اوورسیز پاکستانیوں کو بینکنگ چینل سے رقم بھیجنے پر خصوصی رعایات دی گئیں ہیں ۔

تعمیراتی شعبے کے لیے بھی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال میں شاندار بجٹ پیش کرکے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پوری قوم کو مطمئن کردیا ہے، جس کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ جاپان کی کاروباری شخصیت ملک سلیم نے کہا کہ امید تھی کہ حکومت ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی درامد پر آسانی پیدا کرے گی تاہم مجموری طور پر بجٹ بہترین ہے ۔سعودی عرب کی کاروباری شخصیت اکمل پرویز نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ میں جو سہولتیں دی ہیں ا،س سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ذرمبادلہ پاکستان بھیجنے کی ترغیب ملی ہے ۔پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ بہترین بجٹ پیش کرنے پر اسحق ڈار خراج تحسین کے مستحق ہیں توقع ہے موجودہ بجٹ سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور اآئی ایم ایف پاکستان کو روکی ہوئی قسط بھی جاری کردے گا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…