جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

یہ بات طے ہے کہ الیکشن سے قبل عمران خان نااہل ہوچکے ہوں گے ، سلیم صافی

datetime 7  جون‬‮  2023 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قانونی طور پر انکوائری چلنے دیتے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاتا، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ الیکشن سے قبل عمران خان نااہل ہوچکے ہوں گے۔

سینئر صحافی  مہتاب حیدر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فائنانسنگ کی یقین دہانیوں کے بغیر اسٹاف لیول معاہدہ بہت مشکل ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس اور خواجہ طارق رحیم اپنی ساس اور اہلیہ کی آڈیو نہ پہچانیں تو میں افسوس ہی کرسکتا ہوں، چیف جسٹس کی ساس نے جسٹس منیب اختر کا بھی نام لیا اور کہا کہ میں نے منیب کو بھی کہا ہے، چیف جسٹس کی ساس آفیشل فیصلوں کے حوالے سے اپنے داماد پر بھی اثرانداز ہورہی ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو آڈیوز کے مصدقہ ہونے کے پیچھے نہیں چھپنا چاہئے تھا، چیف جسٹس کو شفافیت کا ثبوت دیتے ہوئے بنچ سے علیحدہ ہوجانا چاہئے تھا۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھاکہ حکومت کے پاس واٹس ایپ ریکارڈ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، کسی ہیکر، ویب سائٹ یا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے، کسی اکاؤنٹ کو بلاک کروانے کیلئے ہمیں ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب سے بات کرنے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آڈیو ریکارڈنگ اور پرائیویسی کے حوالے سے استدعا پر موجودہ چیف جسٹس نے اسے مبینہ نہیں کہا تھا بلکہ ان کا کہنا تھا ایسا تو ہوتا ہے اسے چلنے دینا چاہئے، اب چیف جسٹس بندیال کے اپنے اوپر بات آئی ہے تو آڈیو کے مصدقہ ہونے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس پر کمیشن اسی لیے بنایا تھا تاکہ آڈیوز کے مصدقہ ہونے کا پتا چل سکے۔

واٹرگیٹ اسکینڈل بھی آڈیو ٹیپس تھیں جسے چھپانے کے الزام میں رچرڈ نکسن گھر چلے گئے تھے، ججوں کی فیملی کا معاملہ آئے توا ن کے بنچ سے اٹھ جانے کی بھی مثالیں ہیں، چیف جسٹس نہ بنچ سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں نہ کوئی نیا بنچ بنانا چاہتے ہیں، حکومت سینئر ترین جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا اس پر کس بات کے خدشات اور تحفظات ہیں، چیف جسٹس کے فیملی ممبرز کے ذہن سامنے آچکے ہیں، چیف جسٹس کے فیملی ممبرز کوبنچ کے دوسرے ججوں سے رابطہ کرکے آفیشل معاملات پر رائے دینے کا کیا اختیار ہے، عدالت میں آڈیوز کے اہم کردار عبدالقیوم صدیقی اور عابد زبیری موجود تھے انہیں بلا کر آڈیوز کے مصدقہ ہونے سے متعلق پوچھا جاسکتا تھا، چیف جسٹس قانونی طور پر انکوائری چلنے دیتے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاتا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…