جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شہریارآفریدی کی گرفتاری، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا۔شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی

دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شہریار آفریدی اور اہلیہ کی تھانہ مارگلہ پولیس کی طرف سے ہونے والی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ کریمنل کیسز میں شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، 7 جون تک پیش نہ کیا گیا تو فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی دوبارہ شروع کر دی جائے گی، جیل کلاس میں تبدیلی کے حوالے سے الگ متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بظاہر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انچارج تھانہ مارگلہ کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا، درخواست گزار انچارج تھانہ مارگلہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…