بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام،پنجاب پولیس خدمت ایپ متعارف کرا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجا ب نے بتایا کہ پنجاب پولیس خدمت ایپ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں سسٹمز پر موجود ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی بھی مشکل کی صورت میں پنجاب پولیس سے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس پبلک ایپ، 1787 ہیلپ لائن اورصوبے کے تمام تھانوں میں موجود فرنٹ ڈیسک بھی اوورسیز پاکستانی شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں،آئی جی پولیس نے کہاکہ اگر آپ پاکستان سے باہر ہیں تو پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے جبکہ اندرون ملک ہونے کی صورت 1787 پر براہ راست اپنی درخواستیں دے کر ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی لیگل برانچ اوور سیز پاکستانیوں کی بھر پور معاونت کرے گی،

ڈی پی اوز ذاتی طور پر ان کیسز کو سپروائز کریں گے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ میرے دفتر ڈیش بورڈ کی سکرین پر اوورسیز کی درخواستیں اور ان پر ہونے والی کارروائی کی پراگریس آرہی ہیں جسے میں خود بھی مانیٹر کر رہا ہوں اور موصول ہونے والی ہر درخواست پر بلا تاخیر کاروائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ڈائریکٹ فارن انوسٹمنٹ،صنعتی ترقی،سٹاک مارکیٹ انوسٹمنٹ، پراپرٹی میں پیسہ،اور آپ کے ترسیلات زر کے نتیجے میں ترقی کا ایک راستہ کھل جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ان کی غیر موجودگی میں اکثر فراڈ ہو جاتا ہے،اور اس صورتحال میں فوری مدد،منفی تاثر کی تبدیلی اور حقیقی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پنجاب پولیس نے مندرجہ بالا ایپ بنائی ہے،

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے لئے ہیلپ لائن، ڈیسک، چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں بھی مناسب فورم موجود ہے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد یا داد رسی نہ ہونے کے عمومی تاثر کو بدلنے کیلئے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو بھی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہاکہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں، آپ کے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھ چکا ہے،ایگریکلچر سیکٹر میں بہت ترقی ہو رہی ہے،آپ کے پیسے کے بغیر یہ ترقی ممکن نہیں،ہم آپ کی انویسٹمنٹ کی حفاظت یقینی بنائیں گے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پاکستان میں آئیے، انوسٹمنٹ کیجئے،پنجاب پولیس آپ کو اور آپ کی انوسٹمنٹ کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ گفتگو اوورسیز اور فارنرز سے گفتگو کرتے ہوئے جاری ویڈیو پیغام میں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…