جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایک اور سابق وزیر نے پی ٹی آئی میں واپسی کا اشار ہ دیدیا

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ 9 مئی جیسے احتجاج کی عمران خان کی طرف سے کوئی کال نہیں تھی صرف پر امن احتجاج کی کال تھی۔ دوبارہ موقع ملا تو پرویز الٰہی کے ساتھ ضرور کام کروں گا ۔

میرا نام بھی ای سی ایل میں ہےآئندہ کی سیاست کے لیے مختلف جگہوں سے فون کالز آرہی ہیں ۔ پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کا اشارہ بھی دیا۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ تحریکِ انصاف سے راہیں جدا کرنا مشکل کام تھا۔ جو 9 مئی کو ہوا اس کے بعد حالات ہی بدل گئے۔مراد راس نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم 15 سال سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن جب بات ملک کی سلامتی کی آجائے تو پھر فیصلہ لینا پڑتا ہے۔ میں اپنے ملک کو جلتا ہوا نہیں دیکھ سکتا، یہ بہت غیر معمولی بات ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے اور شہداء کے مجسمے توڑ دیے جائیں۔ تو یہ سب برداشت سے باہر تھا۔ اس لیول کی سیاست کرنے کے لیے میں نے سیاست جوائن نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ برداشت کرنا انتہائی مشکل ہے کہ میں اپنے ملک کو جلتا دیکھوں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ خان صاحب کی طرف سے احتجاج کی کال ضرور تھی لیکن اس طرح کے احتجاج کے حوالے سے مجھے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں مراد رس کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…