پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اگلے 5 سالوں میں کونسا سال گرم ترین ہوگا،ماہرین موسمیات کی نئی پیشگوئی

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرین نے کہاہے کہ اگلے 5 سالوں میں یہ یقینی ہے کہ ایک سال 2016ء سے زیادہ گرم اور اب تک کا گرم ترین سال ہوگا۔استنبول باسفورس یونیورسٹی کے موسمیاتی تبدیلی اور پالیسیوں کے اطلاق اور تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر لیونت کرناز نے عالمی موسمیاتی تنظیم کی شائع کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ال نینو واقعہ جس نے بحر الکاہل کے پانیوں کو بڑھتی ہوئی گرین ہاؤس گیسوں سے گرم کیا گلوبل وارمنگ کو ریکارڈ سطح پر لے آئے ہیں۔

لیونت کرناز کے مطابق کوئلے، تیل اور قدرتی گیس کے ذریعے فضاء میں خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے ہر سال عالمی اوسط درجہ حرارت میں حد سے زیادہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔کرناز نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں بحر الکاہل میں لا نینا اثر کی وجہ سے عالمی اوسط درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک نہیں پہنچ سکا۔انہوں نے کہا کہ تین سال طویل لا نینا کے بعد آنے والے شدید ال نینو نے یہ تقریباً یقینی بنا دیا کہ مستقبل قریب میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔کرناز کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کیلئے ریاستوں کو سخت محنت کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…