جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

شہبازشریف کی ترکیہ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ جات میں حصہ لینے کی دعوت، مثبت ردعمل

datetime 3  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد /انقرہ(این این آئی) وزیراعظم نے ترکیہ میں اپنے پہلے دن کی صبح کا تمام وقت ترکیہ کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں گزارا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی ممتاز اور بڑی سرمایہ کار، صنعت کار اور کاروباری شخصیات، اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ترکیہ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ جات میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق توانائی، متبادل بالخصوص شمسی توانائی، تعمیرات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سالڈویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان میں موجود ترکیہ کی کمپنیوں اور پاکستانی کاروباری اداروں کی شراکت داری سے معیشت کے کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کی تاریخی برادرانہ دوستی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے خصوصی سہولیات دے رہے ہیں۔ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ سرمایہ کاری اورجاری منصوبوں کے ذریعے دوطرفہ فوائد اور تعاون بڑھایا جائے۔وزیراعظم نے کوکا کولا سی سی آئی چیف سٹرٹیجی آفس کے، سی ای او کریم یاہی اور آتیلا یرلیکایا سے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے ترکش کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل حسن یالسین اور چیئرمین دولسار انجینئرنگ عرفان عاقرنے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین اور صدر ڈیک نیل اولپاک محمد پاک یاتیرم، سنان آک، زورلو گروپ سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے چیئرمین احمد البارک گروپ سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر کہاگیاکہ تجارتی اشیاء کے تاریخی معاہدے کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو وسعت دی جائے،تجارتی اشیاء کا یہ معاہدہ اگست 2022 میں ہوا تھا،وزیراعظم شہبازشریف صدر رجب طیب ایرردوان کی دعوت پر ترکیہ میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…