جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

رات کو جیل میں ہماری تلاشیاں لی گئیں، پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین پھٹ پڑیں

datetime 3  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، اب ہم مزید برداشت نہیں کریں گے۔پولیس نے 9مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجا، خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایڈمن جج عبہر گل کے روبرو پیش کیا۔

پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے کہا کہ رات کو 5عورتوں نے آکر ہماری تلاشیاں لیں،ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے ہماری فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ25دن ہمیں جیل میں رکھا گیا، اب اور کیا کرنا ہے،اب ہم اور برادشت نہیں کریں گے ،ہمارے وکلاء کو بلایا جائے، یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا ،ہم کوئی چور ڈاکو نہیں ہیں ۔عالیہ حمزہ نے اس موقع پر کہا کہ توہین پارلیمنٹ ،توہین عدالت کی باتیں ہوتیں ہیں مگر خواتین کی عزت کی بات نہیں ہوتی ۔ صنم جاوید نے کہا کہ ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز ہورہیں ہیں ، ہمیں بولنے کی اجازت نہیں ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…