منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اس وقت خان کی مقبولیت کا لیول یہ ہے کہ اگر وہ نواز شریف کو ٹکٹ دیں تو وہ بھی جیت جائے ، شہباز گل

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نےاپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس وقت خان کی مقبولیت کا لیول یہ ہے کہ اگر وہ نواز شریف کو ٹکٹ دیں تو وہ بھی جیت جائے۔

علاوہ ازیں شہباز گل نے بطور امریکی شہری خود کو پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرالیا۔شہباز گِل نے خود کو امریکا کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا۔پی ٹی آئی رہنما کو امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹریشن نمبر جاری کر دیا گیا، انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے امریکا میں ملاقاتوں، فنڈ ریزنگ تفصیلات سے ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کر دیا۔شہباز گِل نے اس سال 19 اپریل تا 9 مئی امریکا میں پی ٹی آئی کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کیں، امریکی رجسٹریشن دستاویزات میں شہباز گِل کا تحریری بیان بھی شامل کیا گیا۔تحریری بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ امریکی اداروں کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں امریکی پاکستانیوں، امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں کروں گا، میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…