جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان میں عیدالاضحی کب منائی جائے گی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں عید الاضحٰی ممکنہ طور پر 29یا 30جون کو منائے جانے کا امکان ہے ۔ اگر ذوالقعد کا یہ مہینے 29کا ہوتا ہے تو ایسے میں یکم ذوالحجہ 20جون بروز منگل کو ہو گی

اور عید الاضحی بروز جمعرات کو منائی جائے گی اور اگر ذوالقعدہ کا مہینہ 30 کا ہوتا ہے تو یکم ذوالحجہ 21 جون بروز بدھ ہوگی اور اس طرح عیدالاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ منائی جائیگی۔تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کریگی۔دوسری جانب

مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا ہے کہ ان کے ادارے کی سن ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات کے مطابق موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینا اگلے اتوار کوشروع ہوگا۔یہ مہینا 29 دن کا ہوسکتا ہے۔

اس صورت میں عید الاضحی 27 جون کو ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق القاضی نے ایک بیان میں نشان دہی کی کہ ذی القعدہ کے مہینے کا چاند قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 29 شوال جمعہ شام پانچ بج کر 54 منٹ پر 19 مئی کو دیکھے جانے کا امکان ہے۔ تاہم بعض عرب اور اسلامی ممالک میں غروب آفتاب کے بعد نیا ہلال ابھی پیدا نہیں ہوا ہو گا۔

انھوں نے وضاحت کی کہ چاند (پرانا ہلال)مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہے گا۔القاضی نے بیان کیا کہ مصر کے گورنریوں قنا، خارجہ، سوہاج، الطور، سینٹ کیتھرین اور طابا میں چاند اور سورج دونوں ایک ساتھ غروب ہوں گے، حلائب، توشکہ اور اسوان میں چاند سورج سے ایک یا دو منٹ پہلے غروب ہوگا۔

اسی طرح سلوم، اسکندریہ، بورسعید، طنطا، فیوم اور اسیوط میں غروب آفتاب سے ایک سے تین منٹ بعد غروب ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں، چاند اس دن (دیکھنے کے دن) غروب آفتاب سے پہلے (1 سے 18 منٹ) تک کے وقفوں کے لیے غروب ہو جائے گا، جب کہ ان میں سے کچھ میں غروب آفتاب کے بعد 1 سے9 کے وقفے کے درمیان رہے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…