جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پانامہ پیپرزمیں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست 7 سال بعد سماعت کیلئے مقرر

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بینچ 9 جون کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی درخواست پر اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔سراج الحق نے 2016ء میں پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دی تھی۔امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 436 پانامہ زدہ افراد کی پٹیشن موجود ہے، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پانامہ پیپرز کیس میں صرف نواز شریف کو سزا دی گئی، باقی کسی شخص پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔سراج الحق نے کہا کہ جن لوگوں کا پیسہ باہر ہے وہ واپس لایا جائے، ان پیسوں سے ڈیم بنایا جائے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…