بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

9 مئی واقعات کا سرغنہ عمران خان، عنقریب گرفتار کرلیا جائے گا، بڑا دعویٰ

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرافنان اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے سرغنہ عمران خان ہیں،عنقریب گرفتار کرلیا جائیگا، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور ہے، ملک میں عدم استحکام کی وجہ صرف عمران خان ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے سرغنہ عمران خان سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں، سرغنہ کوعنقریب گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ خود چھپ گئے ہیں تاکہ ان کو گرفتار نہ کرلیا جائے، مذاکرت کیلئے ہم نے کوئی ٹیم نہیں بنائی،ہم نے مذاکرات کو مسترد کردیا ہے، الیکشن جب ہونے ہونگے ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا معاملہ زیرغور ہے سیاسی جماعت پرپابندی لگانے کا فائدہ کوئی نہیں ہوتا پابندی کی صورت میں نام بدل کرپھر آجاتے ہیں پھر وہ ایک تاثر قائم کرلیں گے دیکھیں ہمارے ساتھ کتنا ظلم ہوا ہے۔لیگی رہنماء نے واضح کیا پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے دو رائے پائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں دیکھا جائے تو عدم استحکام کی ایک ہی وجہ نظر آئیگی وہ عمران خان ہے چاہے وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…