ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلا کیمکل اور زہر ملاکر مچھلیاں پکڑنے کی کوشش میں ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفصلیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے راول ڈیم کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جہاں مچھلی مرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھی۔

ڈیم میں زہریلہ مواد چھوڑنے سے آبی حیات کے ساتھ ساتھ پانی پینے والے پرندے بھی تڑپ تڑپ کر مر گئے۔واضح رہے کہ راول ڈیم میں کرنٹ اور گرنیڈ کے ذریعے مچھلیوں کو مارنے کے پہلے بھی واقعات ہو چکے ہیں۔وفاقی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک نجی کمپنی مجید اینڈ کو نے راول ڈیم میں 3 سال کے لیے مچھلی کا شکار کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔

کمپنی کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 31 مئی کو جب ہمارا اسٹاف معمول کی چیکنگ کر رہا تھا تو دو افراد کو پکڑلیا گیا جو پانی میں رہریلہ کیمیکل اور زہر ملا کر مچھلی پکڑ رہے تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جب دونوں ملزمان کو پکڑ کر دفتر لایا گیا تو اسی دوران مختلف پوائنٹس پر مچھلیاں اور پرندے تڑپ کر مرنا شروع ہوئے اور کمپنی نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

کہا گیا کہ پنجاب کے محکمہ فشریز نے موقع پر پہنچ کر پانی کا معائنہ کیا اور پانی، مری ہوئی مچھلیوں اور پرندوں کے نمونے لیے جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔ایف آئی آر میں استدعا کی گئی ہے کہ ان افراد کے پیچھے جو مافیا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے جنہوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت امداد حسین اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…