جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کی لاہور میں ملاقاتیں ، پی ٹی آئی کے ایک اور سابق صوبائی وزیر گروپ میں شامل ہوگئے

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سے وزیر اعظم کے مشیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے لاہور میں ملاقات کی ۔ جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں نئی پارٹی کے قیام اور نام کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

علاوہ ازیں 70سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کی حامی بھر لی ہے ،پارٹی کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی شمولیت کے رجحان میں مزید تیزی آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنمائوں کی اکثریت نہ صرف سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین اور ان کے قریبی ساتھیوں سے رابطے میں ہیں بلکہ مستقبل میں ان کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے، جہانگیر ترین پارٹی کے قیام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ذرائع کے مطابق کچھ رہنما دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر بھی گامزن ہیں اور جیسے ہی جہانگیر ترین کی جانب سے سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا جائے گا شمولیت کے رجحان میں مزید تیزی آئے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا ہ اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے بھی جہانگیر ترین کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ فواد چودھری بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…