جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کچے کے ڈاکو امریکی اسلحہ کے ساتھ بھارتی تربیت یافتہ ہیں،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پنجاب کے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس امریکن اسلحہ ہونے اور بھارت کی جانب سے ٹریننگ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس قاسم نون کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجاب کے کچے کے علاقے میں آپریشن سے متعلق پولیس حکام نے بریفنگ دی۔

پنجاب پولیس حکام نے بتایا کہ اسی سال نو اپریل کو آپریشن شروع کیا گیا اور ڈاکوؤں کے قبضے سے 58 ہزار ایکڑ سے زائد زمین خالی کروا لی گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی قاسم نون نے سوال کیا کہ کیا ڈاکوؤں کے پاس وہ اسلحہ ہے جو امریکن یہاں چھوڑ کر گئے تھے؟ پولیس حکام نے کہا کہ پنجاب پولیس کے پاس وہ اسلحہ نہیں جو ڈاکوؤں کے پاس ہے، ڈاکوؤں کے پاس زیادہ اور جدید اسلحہ ہے۔

ڈاکو دو دو کلومیٹر کے فاصلے سے ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ہمیں یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ ڈاکوؤں کہاں بیٹھ کر ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں۔پولیس حکام نے اعتراف کیا کہ یہ وہی اسلحہ ہے جو امریکن چھوڑ گئے تھے اور پھر ان ڈاکوؤں کے ہاتھ لگا جبکہ بھارت نے اس اسلحے سے متعلق ڈاکوؤں کو تربیت دی۔ڈی پی او راجن پور نے بتایا کہ ہمارے پاس وہ اسلحہ نہیں جو ڈاکوؤں کے پاس ہے اس لیے ہماری شہادتیں ہوتی ہیں،

جو آرمی کے پاس اسلحہ ہے کم سے کم کچے کی حد تک وہ اسلحہ پولیس کو دیا جائے اور آرمی کے پاس جو جدید اسلحہ ہے وہ لینے کے لیے این او سی چاہیے ہوتی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ افغانستان میں امریکن کی جانب سے چھوڑا گیا اسلحہ ڈاکوؤں، طالبان اور ملک دشمن عناصر کے ہاتھ لگ گیا ہے۔کمیٹی نے وزارت داخلہ اور وزارت ڈیفنس پروڈکشن کو اسلحے کی فراہمی کے لیے سفارش کر دی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…